بدھ‬‮   20   اگست‬‮   2025
 
 

عطا تارڑ نے صمصام بخاری کی 9 مئی کی منصوبہ بندی کی مبینہ آڈیو جاری کر دی،آڈیو لنک میں 

       
مناظر: 686 | 7 Aug 2023  

 

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صمصام بخاری کی 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق مبینہ گفتگو پریس کانفرنس میں سنوا دی۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا آڈیو میں صمصام بخاری نے بتایا کہ کور کمیٹی میں فیصلہ ہوا کہ احتجاج فوج کے خلاف ہو گا، ثابت ہو گیا کہ سانحہ 9 مئی ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا، شفقت محمود اور صمصام بخاری کو 9 مئی کا حصہ نہ بننے پر سلام پیش کرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا آپ سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو چکے ہیں، آپ جیل گئے ہیں سسرال نہیں کہ 24 گھنٹے میں ہی سہولیات کی درخواستیں کرنے بیٹھ گئے ہیں۔ گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ بھی ہوا وہ سب عمران خان کا کیا دھرا ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0