\
منگل‬‮   3   فروری‬‮   2026
 
 

عمران خان کی جیل میں اے کلاس کی ڈیمانڈ غیر قانونی ہے: فیاض چوہان

       
مناظر: 659 | 9 Aug 2023  

لاہور(نیوز ڈیسک )  استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں اے کلاس ڈیمانڈ غیر قانونی اور غیر منطقی ہے۔ ایک بیان میں سابق وزیر فیاض چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں جیلوں میں اے کلاس ختم کردی گئی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے جیل قوانین تبدیل کرکے خود اے کلاس ختم کردی تھی۔ پنجاب جیل رولز کے مطابق اب عام کلاس اور بی کلاس ہوتی ہے، بی کلاس میں ٹی وی، بیڈ، ٹیبل، کرسی اور اخبار کی سہولت ہے۔