اتوار‬‮   17   اگست‬‮   2025
 
 

کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں مزید 268 پی ٹی آئی کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

       
مناظر: 460 | 10 Aug 2023  

 

لاہور (نیوز ڈیسک ) کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں مزید 268 پی ٹی آئی کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مزید 268 کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ جج اعجاز احمد بٹر نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کورکمانڈر ہاوس(جناح ہاؤس) حملہ کیس میں بیانات کی روشنی میں مزید 268 افراد کو ملزمان نامزد کیا جاتا ہے، ملزمان روپوش ہیں اور گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ ان 268 پی ٹی آئی کارکنان کو کورکمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) حملہ کیس میں پہلے سے پکڑے گئے ملزمان کے بیانات پر ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0