\
پیر‬‮   8   دسمبر‬‮   2025
 
 

کوئٹہ میں دکان پر دستی بم حملہ، تین افراد زخمی

       
مناظر: 245 | 10 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کوئٹہ میں دکان پر دستی بم حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ حملہ کوئٹہ کے علاقے موتی رام روڈ پر واقع ایک دکان پر ہوا، دھماکے کی آواز سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں میں افراتفری مچ گئی، دھماکے کے سبب تین افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس جائے وقوع پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے شواہد جمع کیے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جارہا ہے۔