اتوار‬‮   17   اگست‬‮   2025
 
 

ملک بھر میں آج جشن آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

       
مناظر: 522 | 14 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ملک بھر میں آج 77 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر متوالوں نے رنگ برنگی لائٹس ، ہری بھری جھنڈیاں ،جھنڈے لگاکر پورا دیس سجا دیا۔ کراچی میں بڑی شاہراہوں کے اردگرد قائم عمارتوں کی سجاوٹ نے شہر کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے ، اسلام آباد میں بھی رنگوں کی قوس و قزح چھاگئی۔کوئٹہ، پشاور، ملتان سمیت ملک بھر میں روایتی انداز سے جشن آزادی منایا جارہا ہے۔ زندہ دلان لاہور میں رات 12 بجتے ہی گریٹر اقبال پارک ، پنجاب اسٹیدیم ، کلمہ چوک سمیت دیگر مقامات پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ تاہم بعد ازاں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دار الحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس کے علاوہ نماز فجرمیں ملکی ترقی،یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ جشن آزادی پر مزار قائد کراچی اور مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقا ریب منعقد ہوں گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0