بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھا لیا

       
مناظر: 422 | 14 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم پاکستان عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی انوار الحق کاکڑ سے بطور نگران وزیراعظم عہدے کا حلف لیا، تقریب میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ اسپیکر راجہ پرویزاشرف، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، گورنر سندھ کامران ٹیسوری،نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم بھی شریک ہوئے۔ انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام کی منظوری دی تھی جس کے بعد صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی سمری پر دستخط کر دیے تھے۔ انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم غیر جانبدار رہنے کے لیے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ بھی دے دیا ہے جو چیئرمین سینیٹ نے منظور بھی کر لیا ہے۔
نگران وزیراعظم کی زندگی پر ایک نظر
انوارالحق کاکڑ 1971 میں بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں پید اہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم سن فرانسز ہائی اسکول کوئٹہ سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے کیڈٹ کالج کوہاٹ میں داخلہ لیا لیکن والد کے انتقال پر واپس کوئٹہ آگئے۔ انوار الحق کاکڑ اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن گئے، انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے سیاسیات اور سوشیالوجی میں ماسٹرز بھی کیا۔ انوارالحق کاکڑ نے 2008 میں (ق) لیگ کے ٹکٹ پرکوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا لیکن کامیاب ہو سکے، پھر وہ 2013 میں بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے اور جب بلوچستان عوامی پارٹی بنی تو ان کے بانی رہنماؤں میں شامل رہے۔ انوار الحق کاکڑ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چئیرمین بھی رہے تاہم انہوں نے نگران وزیراعظم کی تقرری کے بعد سینیٹ کی نشست اور پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0