اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومتی ڈیوٹیز، ٹیکسوں اور دیگر وصولیوں میں معاونت کیلئے بینکاری اوقات بڑھائےجائیں گے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 دسمبر کو اسٹیٹ بینک کے دفاتر اور نیشنل بینک کی مجاز برانچز رات 8 بجےتک کام کریں گی۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر کو اسٹیٹ بینک کے دفاتر اور نیشنل بینک کی مجاز برانچیں رات 10 بجےتک کام کریں گی۔