ہفتہ‬‮   16   اگست‬‮   2025
 
 

پی ٹی آئی کے ایک اور اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

       
مناظر: 397 | 15 Aug 2023  

 

لاہور(نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ صمصام بخاری کی جانب سے جاری بیان میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نہ کبھی وائلنس کی سیاست پر یقین رکھا نہ رکھوں گا اور نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے۔ صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہمارا ہے، ادارے ہمارے ہیں، ہمیں مل کر ملک کے لیے کام کرنا ہے، آج تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتاہوں۔ دوسری جانب صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ چند روز میں پریس کانفرنس کرکے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0