ہفتہ‬‮   16   اگست‬‮   2025
 
 

توشہ خانہ گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کا معاملہ، بشریٰ بی بی کی آڈیوز کا فارنزک کرانیکا فیصلہ

       
مناظر: 841 | 16 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد پولیس نے توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کا معاملے پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی آڈیوز کا فارنزک کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات کے بعد بشریٰ بی بی توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے سے متعلق کیس میں شامل تفتیش ہوئی تھیں جس دوران بشریٰ بی بی سے دو آڈیو لیکس سے متعلق سوالات کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا آڈیوز میں آواز میری نہیں ہے، بشریٰ بی بی کے انکار کے بعد پولیس ٹیم نے آڈیوز سنوائیں، سننے کے بعد بشریٰ بی بی نے آڈیوز کو فیک قرار دے دیا۔ ذرائع اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں آڈیوز کی فارنزک رپورٹس کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا، پولیس تفتیشی ٹیم نے 25سوال تیار کیے، 23 سوال بشریٰ بی بی سے پوچھے گئے جن میں سے زیادہ تر توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی نے جعلی رسیدیں بنانے کا الزام رد کیا اور ان کا کہنا تھا رسیدیں کہاں سےآئیں کس نے بنوائیں ہم نہیں جانتے، توشہ خانہ گھڑی سے متعلق چلنے والی تمام خبریں بےبنیاد ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0