ہفتہ‬‮   16   اگست‬‮   2025
 
 

جڑانوالہ سانحہ: مساجد سے اعلان کر کے عوام کو اشتعال دلانے والا ملزم گرفتار

       
مناظر: 426 | 17 Aug 2023  

 

فیصل آباد(نیوز ڈیسک ) جڑانوالہ میں مساجد سے اعلانات کر کے عوام کو اقلیتی عبادت گاہوں پر حملے کے لیے اشتعال دلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں جس میں 37 افراد کو نامزد اور 600 سے زائد نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے توڑ پھوڑ کی، گھروں اور گرجا گھر کو آگ لگائی، مقدمات میں دہشتگردی اور توہین مذہب سمیت 13 سے زائد دفعات شامل ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ کی مسجد میں اعلان کر کے لوگوں کو اشتعال دلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم یاسین کو منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم مسجد کے اسپیکر پر لوگوں کو جمع ہونےکا کہہ رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کی مدد سے فسادات میں ملوث مزید ملزمان کی شناخت کر کے گرفتاریوں کی کوشش جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0