منگل‬‮   16   ستمبر‬‮   2025
 
 

چین کا ٹیسلا کی گاڑیوں سے متعلق اہم فیصلہ متوقع

       
مناظر: 676 | 10 Sep 2025  

ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی حکام ٹیسلا گاڑیوں کے دروازوں کے پوپ-آؤٹ ہینڈل پر پابندی عائد کرنے کے متعلق سوچ رہے ہیں۔

منگ جنگ پرو میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ اقدامات ہینڈل کے ڈیزائن کے فیلئر کی شرح اور حفاظتی مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔

اگر نئی پابندیاں نافذالعمل ہوجاتی ہیں تو چین میں فروخت ہوانے والی تمام نئی گاڑیوں میں کمپنی کو جولائی 2027 سے مکینیکی ہینڈلز کا فیچر دینا ہوگا۔

کیوں کہ گزشتہ برس ٹیسلا کی آمدنی کا 20 فی صد سے زیادہ کا حصہ چین سے آیا ہے، اس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ امریکی کمپنی اس فیچر کو مکمل طور پر دوبارہ ڈیزائن کرے گی۔

چینی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرو ڈٓائنامکس میں انتہائی معمولی سی بہتری آئی ہے جبکہ سیفٹی مسائل میں واضح اضافہ ہوا ہے۔