بدھ‬‮   22   اکتوبر‬‮   2025
 
 

چینی سائنس دانوں کا کارنامہ: اب کھڑکیاں بھی بجلی بنائیں گی!

       
مناظر: 972 | 24 Sep 2025  

چین کے سائنسدانوں نے ایک ایسی شفاف کوٹنگ تیار کی ہے جو عام شیشے کی کھڑکیوں کو بجلی بنانے والے شمسی پینلز میں تبدیل کر سکتی ہے۔

نینجنگ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی سائنس دانوں کی ٹیم کے مطابق یہ دریافت عالمی سطح پر شفاف توانائی کی منتقلی کی رفتار میں تیزی لا سکتی ہے۔

یہ نئی ٹیکنالوجی Diffractive-type Solar Concentrator (CUSC) پر مبنی ہے۔ اس شفاف کوٹنگ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سورج کی روشنی کو شیشے کے اندر جذب کرنے کے بجائے کناروں پر مرکوز کرتی ہے، جہاں یہ توانائی میں تبدیل ہوتی ہے۔

اس شفاف کوٹنگ کو موجودہ کھڑکیوں کی ساخت بدلے بغیر ان پر لگایا جا سکتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے رہنما اور آپٹیکل انجینئر وی ہُو کا کہنا تھا کہ CUSC ڈیزائن سولر ٹیکنالوجی کو تعمیرات میں خوبصورتی نقصان پہنچائے بغیر شامل کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0