فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام 3 ارب صارفین کو عبور کرنے والی تیسرا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ اس سے قبل میٹا ہی کی ذیلی ایپس فیس بک اور واٹس ایپ اس کلب کا حصہ بن چکی ہیں۔
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے اعلان کے مطابق انسٹاگرام نے 3 ارب ماہانہ فعال صارفین کا ہندسہ عبور کر لیا۔ انسٹاگرام سے آٹھ ماہ قبل فیس بک نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انسٹاگرام کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا گیا تھا۔
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری کے مطابق یہ تبدیلیاں ایپ کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔