منگل‬‮   21   اکتوبر‬‮   2025
 
 

پی ٹی اے اور میٹا نے پاکستان میں آن لائن فراڈ سے بچاؤ مہم کا آغاز کردیا

       
مناظر: 274 | 18 Oct 2025  

پی ٹی اے اور میٹا نے پاکستان میں آن لائن فراڈ سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، میٹا اور تعلیمی پلیٹ فارم EYEYAH نے ایک سوشل مہم اور انٹرایکٹو آن لائن تجربہ ”کیا یہ اصلی ہے؟” کے نام سے شروع کیا ہے۔

اس کا مقصد پاکستان میں عام آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔یہ اقدام اس وسیع مہم کا حصہ ہے جو 15 سے زائد ممالک میں شروع کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ محفوظ ڈیجیٹل تجربات کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ مہم صارفین کو سات عام اقسام کے آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں تعلیم دیتی ہے، جن میں رومانوی، شاپنگ، نقالی، سرمایہ کاری، ملازمت، اکاؤنٹ ہیکنگ، اور دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات شامل ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے اس اشتراک کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے ایک محفوظ اور باخبر ڈیجیٹل ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو ڈیجیٹل خواندگی کو بہتر بنانے اور صارفین کو دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنے کیلئے اہم قرار دیا۔

میٹا کی ہیڈ آف پاکستان پبلک پالیسی دانیا مختار نے کہا کہ “ہم پاکستان میں اپنی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے بہت سنجیدہ ہیں اور ہم اپنے پلیٹ فارمز سے دھوکہ دہی کرنے والے افراد کو ہٹانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔ تاہم، ایسے دھوکے باز افراد اپنے طریقے بدلتے رہتے ہیں اور بیک وقت کئی ایپس اور پلیٹ فارمز کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ انہیں پکڑنا مشکل ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آگاہی اور تعلیم آن لائن صارفین کے لیے طاقتور اوزار ہیں۔اس مہم کے ذریعے ہم پاکستان کے لوگوں کو عام دھوکہ دہی کی علامات کو ایک دلچسپ اور انٹرایکٹو انداز میں پہچاننے میں مدد دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0