منگل‬‮   21   اکتوبر‬‮   2025
 
 

میٹا کا میسینجر ڈیسک ٹاپ ورژن کو ختم کرنے کا فیصلہ

       
مناظر: 304 | 20 Oct 2025  

میٹا نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ڈیسک ٹاپ ورژن میں دستیاب میسینجر ایپلیکیشنز 15 دسمبر 2025 سے مکمل طور پر بند کر دیی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تبدیلی صرف “اسٹینڈ الون” ڈیسک ٹاپ ایپس کو متاثر کرے گی۔ موبائل ورژن یا ویب ورژن متاثر نہیں ہوگا۔

تاریخ کے اعلان کے بعد ڈیسک ٹاپ ایپ میں لاگ ان ممکن نہیں رہے گا اور صارفین کو خودبخود ویب ورژن یا فیس بُک کے ذریعے میسینجر استعمال کرنے کی طرف ری ڈائریکٹ کیا جائے گا۔

صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اپلیکیشن کی بندش سے قبل چیٹ ہسٹری محفوظ کریں، خاص طور پر اگر انہوں نے “سیکور اسٹوریج + پن” فیچر فعال نہ کیا ہوا ہو۔

اس تبدیلی کا اصل سبب بالکل واضح نہیں ہے لیکن میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ میٹا نے ڈیسک ٹاپ ایپس کی دیکھ بھال، سیکیورٹی اور ملٹی پلیٹ فارم پیچیدہ ہونے کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے۔

اگر آپ ڈیسک ٹاپ پر میسینجر استعمال کر رہے ہیں تو ابھی سے ویب ورژن پر منتقل ہونے کی تیاری کریں۔ چیٹس کا بیک اپ لیں، سیکور اسٹوریج اور پن کوڈ فعال کریں تاکہ مستقبل میں معلومات ضائع نہ ہوں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0