\
اتوار‬‮   21   دسمبر‬‮   2025
 
 

آئی فونز اور آئی پیڈز کیلئے تازہ ترین اپ ڈیٹس جاری

       
مناظر: 327 | 15 Dec 2025  

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون اور آئی پیڈز کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس آئی او ایس 26.2 اور آئی پیڈ او ایس بالترتیب جاری کردی۔

آئی او ایس 26.2 میں ایک نیا آپشن پیش کیا گیا ہے جس کے تحت جب یاد دہانی کی ضرورت ہوگی تو الارم فعال ہوجائے گا۔ اپ ڈیٹس میں لاک اسکرین پر ٹائم کی اوپیسٹی تبدیل کرنے کا آپشن، ایئر ڈراپ فنکشنیلٹی میں اور پوڈکاسٹ ایپ کے اندر نئے فیچرز بھی شامل ہیں۔

کمپنی کی جانب سے یورپی یونین کے لیے ایئر پوڈز میں لائیو ترجمہ کرنے اور جاپان کے لیے متبادل ایپ اسٹورز اور تھرڈ-پارٹی وائس اسسٹنٹس کے لیے سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔

آئی او ایس 26.2 اور آئی پیڈ او ایس 26.2 فوری طور پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں۔