\
منگل‬‮   3   فروری‬‮   2026
 
 

گوگل نے میپس میں جدید اے آئی فیچر متعارف کرادیا

       
مناظر: 529 | 3 Feb 2026  

گوگل نے اپنی مشہور نیوی گیشن سروس میپس میں ایک جدید اور طاقتور آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچر شامل کر دیا۔

جیمنائی اے آئی پر مبنی یہ فیچر پہلی بار نومبر 2025 میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کا مقصد ڈرائیونگ کے دوران صارفین کو بغیر ہاتھ استعمال کیے نیوی گیشن کی سہولت فراہم کرنا تھا۔

ابتدا میں یہ سہولت صرف گاڑی چلانے والوں کے لیے دستیاب تھی، تاہم اب اسے مزید وسعت دے دی گئی ہے اور مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکے گا۔

اب جیمنائی فار میپس پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے بھی متعارف کرا دیا گیا ہے، جس سے یہ بات چیت پر مبنی نیوی گیشن اسسٹنٹ ہر قسم کے سفر میں مددگار ثابت ہوگا۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ اس فیچر کو مرحلہ وار دنیا بھر میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

جہاں جیمنائی اے آئی ماڈل دستیاب ہے، وہاں گوگل میپس کے صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تاہم یہ فیچر ویب ورژن پر دستیاب نہیں ہوگا بلکہ صرف اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز تک محدود رہے گا۔