اسلام آباد (نیوزڈیسک) راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے سیشن کے اختتام پر انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنالیے۔ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے 2 جب کہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
3 ٹیسٹ میچز کی سیریز آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے جہاں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے پاکستانی اسکپر بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔ اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹف سائیڈ ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ، میچ کے لیے ایکسائیٹڈ ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور لیام لونگ اسٹون ٹیسٹ ڈییبو کریں گے۔ آج پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔
پنڈی ٹیسٹ: دوسرے سیشن کے اختتام پر انگلینڈ نے 332 رنز بنالیے
مناظر: 992 | 1 Dec 2022