بھارت کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما گزشتہ شب مقامی اسپتال میں دیکھے گئے۔
روہت شرما کے اسپتال جانے پر ان کے مداحوں میں تشویش پیدا کر دی تاہم اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔
مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں اور خیر سگالی کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
بعض ذرائع سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ اسپتال کا دورہ معمول کا چیک اپ یا احتیاطی اقدام ہوسکتا ہے تاہم ایسی خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔