ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ پر بڑی فتح کے باوجود افغان کوچ جوناتھن ٹروٹ ٹیم کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے ہانگ کانگ کیخلاف ایشیا کپ میں ابتدائی فتح کے باوجود بہتری کے امکان پر زور دیا ہے۔
افغان ٹیم نے میچ میں 94 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
افغان ہیڈ کوچ نے بیٹنگ لائن میں شامل کھلاڑیوں کی غیر مستقل کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا اور آئندہ مقابلوں کے لیے بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ٹروٹ نے تسلیم کیا کہ کچھ ڈراپ کیچز بھی ہمارے حق میں رہے، لیکن ہمیں اپنی بیٹنگ میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بلے بازوں کو خود ذمہ داری لینے اور بڑی شراکتیں بنانے پر زور دیا ہے۔
افغان ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف 16 ستمبر کو کھیلے گی۔