ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں منتظمین نے شائقین کی دلچسپی کم دیکھتے ہوئے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمتیں کم کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر عام ٹکٹ کی قیمت 475 درہم رکھی گئی تھی لیکن اسے اب کم کرکے 350 درہم کردیا گیا۔
پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ سب سے کم فروخت ہورہے ہیں، میچ سے چند دن قبل بھی کئی نشستیں تاحال خالی ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں یواے ای کے خلاف ریکارڈ ساز فتح حاصل کی تھی جبکہ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج عمان کے خلاف کرے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 10 میں بھارت جبکہ تین میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔