ہفتہ‬‮   13   ستمبر‬‮   2025
 
 

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں رنز کا ریکارڈ بنا ڈالا

       
مناظر: 679 | 13 Sep 2025  

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں تاریخ کا تیسرا بڑا ٹی ٹوئنٹی اسکور 304 رنز بنا ڈالا، جو دو ٹیسٹ پلیئنگ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کا نیا ریکارڈ ہے۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف 2 وکٹوں پر 304 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 60 گیندوں پر آٹھ چھکوں اور پندرہ چوکوں کی مدد سے 141 رنز اور جوز بٹلر نے سات چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے۔

دو ٹیسٹ پلیئنگ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کا یہ نیا ریکارڈ ہے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا سب بڑا اسکور 334 رنز چار وکٹوں کے نقصان پر زمبابوے نے گیمبیا کے خلاف گزشتہ سال بنایا تھا۔

مانچسٹر کے میچ میں 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 17ویں اوور میں 158 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

یوں میزبان انگلینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 146 رنز سے جیت کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔