\
جمعرات‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری

       
مناظر: 561 | 20 Sep 2025  

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مالدیپ میں کھیلے جارہے ایونٹ میں پاکستان نے میزبان مالدیپ سنسنی خیز مقابلے میں 1-2 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد کم بیک کر کے مسلسل دو سیٹ جیتے۔ پاکستان کی کامیابی کا اسکور 16-15، 10-22 اور 6-7 رہا۔

پاکستان کے کاشف علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل صبح کے سیشن میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔