پیر‬‮   22   ستمبر‬‮   2025
 
 

ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کی یکطرفہ شکست پر شعیب اختر کا سخت ردعمل

       
مناظر: 275 | 22 Sep 2025  

کراچی:پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ سپر فور میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی یکطرفہ شکست پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شعیب اختر نے میچ کے بعد ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے پاس 200 رن بھی بورڈ پر ہوتے تب بھی بولرز اس کا دفاع نہیں کر پاتے۔  اگر فہیم کو بولنگ کرنی تھی تو نئی گیند کا استعمال کرنا چاہیے تھا، اگر وہ صائم کی جگہ لے لیتے تو وہ کارآمد ثابت ہوتے۔

شعیب اختر نے کہا کہ ابرار سے پہلے پارٹ ٹائم باؤلرصائم ایوب آ رہے ہیں۔ ابرارآپ کے مین باؤلر ہیں۔ آپ کی باؤلنگ لائن اپ اس قابل نہیں تھی، اگر پاکستانی ٹیم نے 200 رن بھی بنائے ہوتے تب بھی بولرز اس کا دفاع نہیں کرپاتے ۔

شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کی باؤلنگ ناقص تھی۔ حارث رؤف نے حریف کےایک بھی بلے باز کو آؤٹ نہیں کیا۔ ہندوستانی بلے باز اپنی غلطیوں سے آؤٹ ہوئے۔ سوریا کمار یادیو نے غلط شاٹ کھیلا اور پاکستان کو وکٹ مل گئی۔ یہ میچ تواتنا آگے بھی نہیں جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذرا سوچیں، اس ٹیم کے پاس کے ایل راہل نہیں ہے۔ وہ ہمیشہ گیند بازوں کو مارتا ہے۔ کے ایل راہل کو سنجو سیمسن کی بجائے ٹیم میں ہونا چاہیے تھا۔ سنجو سیمسن ٹیم انڈیا کی کمزور کڑی تھے۔ اسی وجہ سے میچ 19 ویں اوور تک چلا۔

شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ ابھیشیک شرما اگر کچھ دیر اور کریز پر رہتے تو میچ پانچ اوور پہلے ہی ختم ہوجاتا، ان کے آؤٹ ہونے کی وجہ سے مقابلہ انیسویں اوور تک گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0