\
جمعرات‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

ایشیا کپ فائنل: شہر کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی

       
مناظر: 280 | 28 Sep 2025  

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج شیڈول فائنل کے موقع پر کراچی کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرین لگائی جائیں گی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے متوقع سنسنی  خیز مقابلے کو براہ راست دکھانے کے لیے پورٹ گرانڈ،آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے علاوہ سندھ حکومت کے اسپورٹس اینڈ یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے تحت سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں شائقین کرکٹ کوبڑی اسکرینز پر میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔