پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 6 اکتوبر سے ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے میچز پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں دفاعی چیمپئن جبکہ سیالکوٹ پشاور، ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلوز، لاہور وائٹس اور ملتان شرکت کر رہی ہیں۔
پہلے راؤنڈ میں 6 تا 9 نومبرایبٹ آباد اور بہاولپور کا ایبٹ آباد کرکٹ کلب سے ، لاہور وائٹس اور اسلام آباد کا شعیب اخترسٹیڈیم راولپنڈی، پشاور اورسیالکوٹ کا عمران خان سٹیڈیم پشاور میں ہو گا۔
اس کے علاوہ فاٹا اور ملتان کا ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام اباد اور فیصل آباد کراچی بلوز سے مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام اباد میں مدمقابل ہونگے۔
ہر ٹیم 9، 9 میچز کھیلے گی، فائنل سمیت مجموعی طور پر 46 میچز ہوں گے، ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہو گا۔
