\
جمعرات‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

انٹرنیشنل لیگ نیلامی ، فخر زمان کے بعد نسیم شاہ اور حسن نواز بھی منتخب

       
مناظر: 532 | 2 Oct 2025  

انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 پلیئرز آکشن میں پاکستانی اسٹارز  نسیم شاہ اور حسن نواز کو بھی سائن کر لیا گیا۔

دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل لیگ کے پلیئرز آکشن میں پاکستانی کرکٹرز کی مانگ میں واضح اضافہ دیکھا گیا۔ ڈیزرٹ وائپرز فرنچائز نے قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ اور بیٹر حسن نواز کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

ڈیزرٹ وائپرز نے نسیم شاہ کو 80 ہزار امریکی ڈالرز جبکہ حسن نواز کو 40 ہزار ڈالرز کے معاہدے کے تحت سائن کیا۔ اس سے قبل فرنچائز نے اوپننگ بیٹر فخر زمان کی خدمات بھی 80 ہزار ڈالرز میں حاصل کی تھیں۔ یوں ڈیزرٹ وائپرز کی ٹیم میں تین پاکستانی کھلاڑی شامل ہو چکے ہیں۔

ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت اجازت نامے (این او سی) کے اجراء سے مشروط کی گئی ہے ، پی سی بی کی حتمی منظوری کے بعد پاکستانی کھلاڑیں انٹرنیشنل لیگ میں نظر آئیں گے۔