جمعرات‬‮   9   اکتوبر‬‮   2025
 
 

ایشیز سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

       
مناظر: 336 | 8 Oct 2025  

ایشیز سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

رپورٹس میں یہ امکان بھی ظاہر کیا کیا گیا ہے کہ وہ مکمل سیریز میں ہی دستیاب نہ ہوسکیں۔

کمنز کمر کی انجری کے باعث میدان سے دور ہیں اور ان کے تازہ ترین اسکین سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں مکمل صحتیاب ہونے میں ابھی کافی وقت لگے گا۔

رپورٹس کے مطابق اسکین میں کچھ بہتری ضرور نظر آئی ہے لیکن کمنز ابھی تک بولنگ کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ان کی جگہ اسکاٹ بولینڈ کو بطور فاسٹ بولر پلیئنگ الیون میں جگہ ملنے کا امکان ہے۔

پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔