جمعرات‬‮   9   اکتوبر‬‮   2025
 
 

پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسز کی مد میں تمام واجبات ادا کردیے

       
مناظر: 387 | 9 Oct 2025  

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسز کی مد میں تمام واجبات ادا کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈریشن نے سینئر، جونیئر اور انڈر 18 ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آفیشلز اور پی ایچ ایف ملازمین کے ڈیلی الاؤنسز اور واجبات مکمل طور پر ادا کر دیے ہیں۔

صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ سلطان جوہر کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا جانے والے جونئیر ٹیم کے کھلاڑیوں کو ان کے الاؤنسز کی مد میں ایڈوانس رقم بھی ادا کر دی گئی ہے تاکہ وہ مالی پریشانی کے بغیر اپنے کھیل پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔

میر طارق بگٹی نے کہا کہ ہم نے تمام مالی امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا ہے۔ الحمدللہ، اب تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کر دی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو کھلاڑی حبیب بینک (ایچ بی ایل) میں اکاؤنٹ نہیں رکھتے، ان کے لیے رقم کی منتقلی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔