جمعہ‬‮   10   اکتوبر‬‮   2025
 
 

محمد صلاح نے مصر کو فیفا ورلڈکپ 2026 میں پہنچادیا

       
مناظر: 951 | 10 Oct 2025  

محمد صلاح نے مصر کو فیفا ورلڈکپ 2026 میں پہنچادیا۔

یہ ٹیم کی میگا ایونٹ میں پانچویں شرکت ہوگی، کوالیفائنگ راؤنڈ میں محمد صلاح کے 9 گولز اہم ثابت ہوئے۔

گزشتہ روز کاسابلانکا میں مصر نے جبوتی کو 0-3 سے مات دی جس میں سے 2 گول مصر کے کپتان محمد صلاح نے کیے۔

واضح رہے کہ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔