ہفتہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2025
 
 

پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز، پچز بارے اہم فیصلہ، حکمت عملی تیار

       
مناظر: 983 | 17 Oct 2025  

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وائٹ بال سیریز میں فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تھنک ٹینک نے کیوریٹرز کو پچز سے متعلق ہدایات دے دی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے بیٹرز کی فلیٹ بیٹنگ ٹریکس پر اسٹرنتھ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، ان ٹریکس سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں باؤلرز خصوصاً اسپنرز کو بھی مدد ملے گی، اس لئے بڑے رنز کے لئے پچز تیار نہیں کی جائیں گی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز ( pakistan vs south africa ) کے لئے پاکستانی اسکواڈ پر مشاورت بھی کی جا رہی ہے، ٹیم میں اضافی اسپنر کو شامل کئے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق بابراعظم، نسیم شاہ سمیت تمام اسپیشلسٹ کھلاڑی زیر غور ہیں اگر ٹیم کو کسی کھلاڑی کی ضرورت ہوئی تو اسے موقع دیا جائے گا۔

ذرائع سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے آخری مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے، آئندہ میچز کے لئے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ متوازن اسکواڈ تشکیل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے میچز شیڈول ہیں۔