چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی محنت، جذبے اور ٹیم ورک کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ اسی جوش و جذبے سے کھیلیں۔انشاءاللہ مزید کامیابیاں ملیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین کامل ہے کہ مستقل مزاجی اور اتحاد سے مزید کامرانیاں حاصل ہوتی ہیں، امید ہے کہ ٹیم آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ کرکٹ محض کھیل نہیں بلکہ دوستی اور باہمی احترام کا پل ہے، امید ہے پاکستانی ٹیم کرکٹ کی درخشاں روایات کی ہمیشہ پاسداری کرے گی۔