آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا اور بنگلادیش کے میچ کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔
بھارت کے ناوی ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن بیٹر دلہاری عجیب اور منفرد انداز میں اسٹمپ آؤٹ ہوگئیں۔
بیسویں اوور میں بنگلادیشی بولر ناہیدہ کی آف اسٹمپ کے باہر گیند کو سری لنکن بیٹر نے بیک فٹ پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے بیٹ کے اندرونی حصے سے لگ پیچھے کی جانب گئی اور وکٹ کیپر کی دائیں ٹانگ سے لگ کر واپس اسٹمپ پر جا لگی۔
بنگلادیشی کھلاڑیوں نے پہلے تو کچھ ردعمل نہ دیا لیکن پھر معمولی سی اپیل کی جس پر فیلڈ امپائر نے فیصلہ تھرڈ امپائر کے حوالے کر دیا۔
ری پلے دیکھا گیا تو سب حیران رہ گئے کیوں کہ سری لنکن بیٹر کا پچھلا پاؤں اس لمحے معمولی سا ہوا میں تھا اور انہیں آؤٹ قرار دے دیا گیا۔