منگل‬‮   21   اکتوبر‬‮   2025
 
 

مصباح الحق کو ایک بار پھر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

       
مناظر: 905 | 21 Oct 2025  

مصباح الحق کو ایک بار پھرپاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق Misbah ul Haq کی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل تقرری کا امکان ہے۔

چند دن قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل کے لیے اشتہار دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہار میں اہلیت کے لیے پہلی مرتبہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر کی شرط رکھی گئی ہے۔

پاکستانی مصنوعات خریدیں

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت تنازع میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو اپنی ذمہ داری ادا کرنے سے روک دیا تھا۔

2019 ء میں مصباح الحق کو اس وقت کے پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی تھیں، انہیں تین سالہ کنٹریکٹ دیا گیا، 2020 میں انہوں نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ 6 ستمبر 2021 میں انہوں نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

24 جولائی 2023 میں مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ بورڈ میں دوبارہ انٹری ہوئی، انہیں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کے کرکٹ امور کا مشیر مقرر کیا گیا اور طے ہوا کہ یہ ذمہ داریاں وہ بلامعاوضہ انجام دیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0