منگل‬‮   21   اکتوبر‬‮   2025
 
 

انگلش کپتان ہیری بروک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے

       
مناظر: 422 | 21 Oct 2025  

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

ہیری بروک نے ہیگلے اوول میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 1000 رنز مکمل کر لیے۔ ہیری بروک نے 35 گیندوں پر 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے۔

انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 51 ویں ٹی 20 میچ میں انجام دیا، وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 1000 رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے 10 ویں بلے باز بن گئے۔

انگلینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں جوز بٹلر سرفہرست ہیں جنہوں نے 143 میچوں میں 3869 رنز بنائے ہیں  ایون مورگن 115 میچز میں 2458 رنز کے ساتھ دوسرے اور ایلکس ہیلز 75 میچز میں 2074 رنز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز کھیلے جانے والے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست دی، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے ،نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0