بدھ‬‮   22   اکتوبر‬‮   2025
 
 

پاکستان اور بھارت ہانگ کانگ سکسز میں مدمقابل ہوں گے

       
مناظر: 363 | 22 Oct 2025  

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ہانگ کانگ سکسزمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔

روایتی حریفوں pakistan vs india کے درمیان 7 نومبر بروز ہفتہ کو جوڑ پڑے گا، ہانگ کانگ سکسز میں بارہ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت  گروپ سی میں ہیں ان کے گروپ میں کویت کی ٹیم بھی شامل ہے، ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز پی سی بی نے عباس آفریدی کی قیادت میں ہانگ کانگ سکسز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا تھا، پاکستانی ٹیم پانچ نومبر کوٹورنامنٹ کھیلنے کے لئے روانہ ہوگی۔

ہانگ کانگ سکسز کے لئے قومی ٹیم میں عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود، شاہد عزیز اور محمد فائق شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں ایشیا کپ میں 3 مرتبہ مدمقابل آئیں، یہ تینوں مقابلے بھارت کے نام رہے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0