پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کے آخری دو میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، بابر اعظم، عبدالصمد اور نسیم شاہ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم جبکہ فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے، قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق شامل ہیں۔
فخر زمان، حارث رؤف اور سفیان مقیم کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوئیٹزی سیریز سے باہر ہوگئے۔
افریقی ٹیم منیجمنٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دونوں کھلاڑیوں کی جگہ میتھیو بریٹز کی اور ٹونی ڈی زورزی کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈونوون فریرا جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
