پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔
راولپنڈی میں شیڈول میچ میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے لیے پاکستان ٹیم کی خصوصی پنک جرسی متعارف کروائی گئی ہے۔
قومی کھلاڑیو کے علاوہ جنوبی افریقی ٹیم، امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز پنک ربن پہن کر اس مہم میں حصہ لیں گے۔
میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپس گلابی رنگ کے ہوں گے۔
خیال رہے کہ میچ مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔
