انجری کے باعث سڈنی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل بھارت کے جارح مزاج بیٹر کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس ائیر کو آئی سی یو سے شفٹ کر دیا گیا ہے اور اب ان کی فیملی کے بھی سڈنی جانے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے بھارتی ٹی ٹوئنٹی کے نائب کپتان سوریا کمار یادیو نے بتایا ہے کہ شریاس ائیر سے دو دن سے بات ہو رہی ہے، اگر وہ بات کر رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ٹھیک ہے۔
سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ باہر سے دیکھ کر ایسا لگا کہ شریاس ائیر کے کیچ پکڑتے وقت سب نارمل تھا، جو بھی ہوا وہ بدقسمتی تھی، کھیل میں ایسا ہوتا رہتا ہے، وہ جلدی صحتیاب ہو گا۔
یاد رہے کہ بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کیچ لیتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے اور سنجیدہ انجری کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔
