جمعہ‬‮   31   اکتوبر‬‮   2025
 
 

ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

       
مناظر: 219 | 31 Oct 2025  

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 339 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

بھارت کی جانب سے جمائما روڈریگیز 127 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان ہرمن پریت کور 89، رچا گھوش 26، دیپتی شرما 24، سمرتی مندھانا 24 اور شفالی ورما 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

امنجوت کور 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے کِم گراتھ اور اینابیل سدرلینڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 49.5 اوورز میں 338 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کینگروز کی جانب سے فیبی لِچ فیلڈ 119 رنز بنا کرنمایاں رہیں۔ ایلیس پیری 77، ایشلی گارڈنر 63، بیتھ مونے 24، کم گارتھ 17، ٹاہلیا مک گرا 12، کپتان ایلیسا ہیلی 5، ایلانا کنگ 4، اینابیل سدرلینڈ 3 اور سوفی مولینکس 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئیں۔

بھارت کی جانب سے شری چرانی اور دیپتی شرما نے 2، 2 جبکہ امنجوت کور، رادھا یادو اور کرانتی گود نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دو نومبر کو ہونے والے فائنل میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقا کے ساتھ ہوگا۔