\
بدھ‬‮   5   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

عباس آفریدی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے روانہ

       
مناظر: 861 | 5 Nov 2025  

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئی۔ ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کا اسکواڈ ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے۔

ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ِٹن وانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں تین تین ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان گروپ سی میں شامل ہے اور اس کے میچز جمعہ 7 نومبر کو ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز پر مشتمل ہے جبکہ رضا کچلو ٹیم مینجر ہیں۔