\
منگل‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

ٹمبا باووما کے بمراہ سے متعلق وائرل ٹوئٹ کی حقیقت کیا ہے؟

       
مناظر: 834 | 18 Nov 2025  

گزشتہ دنوں جنوبی افریقا نے بھارت کو کولکتہ ٹیسٹ میں تاریخی شکست سے دوچار کیا۔

یہ ٹیسٹ میچ  نہ صرف بھارت کی تاریخی شکست بلکہ غیر معیاری پچ اور بھارتی کھلاڑیوں کے جنوبی‎ ‎افریقی کپتان کے لیے کہے گئے تضحیک آمیز الفاط کی وجہ سے بھی اہمیت کا حامل رہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں ٹمبا باووما پر ایل بی ڈبلیو مسترد ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑی ‏ریویو لینے یا نہ لینے سے متعلق مشورہ کررہے تھے۔

اس دوران جسپریت بمراہ نے باووما کے قد کا مذاق اڑاتے ہوئے نامناسب اور نازیبا الفاظ استعمال کیے جو ‏آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.1.4 کی خلاف ورزی اور لیول 1 کا جرم ہے۔

اس حوالے سے ابھی تک جنوبی افریقی ٹیم کی جانب سے کوئی باقائدہ شکایت درج نہیں کروائی گئی اور نہ ‏ہی آئی سی سی نے کوئی کارروائی کی ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر ٹمبا باووما کے نام سے بنے فین اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ وائرل ہورہا ہے جس میں بمراہ ‏کو ٹیگ کرکے لکھا گیا ہے کہ ’آئندہ الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتنا‘۔

یاد رہے کہ جسپریت بمراہ کو پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں آئی سی سی کوڈ آف ‏کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا جاچکا ہے۔