پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گرنے پر ردعمل سامنے آگیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ’دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا، کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو ہوگیا وہ اچھا نہیں ہوا۔
شاہد آفریدی نے کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کافی ٹیلنٹ ہے، ٹیم بھی اچھا کھیل رہی ہے، ورلڈکپ میں بھی اچھا کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کو شامل کیا جانا کافی اچھی بات ہے، وہ کھلاڑی جن کو موقع نہیں ملتا، اب انہیں بھی موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں ایئر شو کے دوران بھارت کا تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
