\
منگل‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری ، پاکستان اور بھارت 15 فروری کو کولمبو میں ٹکرائیں گے

       
مناظر: 284 | 25 Nov 2025  

آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ 7 فروری سے شروع ہو گا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 15 فروری کو کولمبو میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔ 2025 کے ایشیا کپ کے بعد دونوں ٹیموں کی پہلی ٹکر ہو گی، یہ بڑا مقابلہ آر پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بھارت اور پاکستان کو امریکا، نیدرلینڈز اور نمیبیا کے ساتھ ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ بھارت اپنا پہلا گروپ میچ 7 فروری کو ممبئی میں امریکا کیخلاف کھیلے گا ، 12 فروری کو نئی دہلی میں نمیبیا کے خلاف مقابلہ ہو گا۔

ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں روزانہ 3 میچ کھیلے جائیں گے۔ 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے ورلڈ کپ کی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے، پاکستان اپنے تمام میچ کولمبو یا کینڈی میں کھیلے گا۔