دبئی میں مینز انڈر 19 ایشیا کپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ پہلے روز دو میچز کھیلے جارہے ہیں۔
پہلے میچ میں میزبان یو اے ای اور بھارت مدمقابل ہیں جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
دو گروپس میں تقسیم آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔
ایونٹ کا سب سے بڑا اپک بھارت ٹاکرا 14 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
