\
ہفتہ‬‮   13   دسمبر‬‮   2025
 
 

بھارت: کرپشن کے الزام میں چار کرکٹر معطل، ایف آئی آر درج

       
مناظر: 610 | 13 Dec 2025  

بھارت میں چار کھلاڑیوں کو مبینہ کرپشن کے الزام میں معطل کر دیا۔

کرک انفو کے مطابق آسام کرکٹ ایسوسی ایشن (اے سی اے) نے جمعے کے روز امت سنہا، ایشان احمد، امن ٹریپاٹھی اور ابھیشیک ٹھاکوری کو سید مشتاق علی ٹرافی 2025 کے دوران مبینہ طور پر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پاکر معطل کیا۔

آسام کی مختلف مقابلوں میں نمائندگی کرنے والے چاروں کھلاڑیوں کے خلاف اے سی اے نے اسٹیٹ پولیس کی کرائم برانچ میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

ان کھلاڑیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی میں حصہ لینے والے آسام کے دیگر کھلاڑیوں کو مشکوک سرگرمیوں میں شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔

معطلی کے دوران ان کھلاڑیوں پر ریاست کی سطح پر کسی ٹورنامنٹ یا اے سی اے، اس کے ڈسٹرکٹ یونٹس یا متعلقہ کلبز کی جانب سے منعقد کرائے جانے والے میچز پابندی عائد ہوگی۔