\
پیر‬‮   22   دسمبر‬‮   2025
 
 

محسن نقوی کا بڑا اعلان، پاکستانی کرکٹ کے نوجوان ہیروز کو فی کس 50 لاکھ روپے انعام

       
مناظر: 585 | 22 Dec 2025  

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو دھول چٹانے والی پاکستان انڈر 19 کی فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

پی سی بی کے چیئرمین نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کے بعد فاتح کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم کی بہترین حکمت عملی اور ایک غیر معمولی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمیر منہاس کی بیٹنگ خاص طور پر قابل تعریف رہی۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی نے ہمیں فتح دلائی۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ یہ فتح شائقین کرکٹ کے لیے ایک خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔ پی سی بی کی رائزنگ اسٹارز پروگرام میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا نتیجہ آج شاندار جیت کی صورت میں سامنے آیا، جو قابل تحسین ہے۔