\
پیر‬‮   29   دسمبر‬‮   2025
 
 

انشاء اللہ ایک ہزار گول کروں گا، کرسٹیانو رونالڈو

       
مناظر: 952 | 29 Dec 2025  

معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈ نے مسلسل تیسری بار مشرق وسطی کا بہترین فٹبالر آف دی ائیر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

پرتگالی سٹار کو یہ اعزاز دبئی میں منعقد ہونے والی گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا، رونالڈو نے کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے نمایاں کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے سال 2025 کے دوران تمام مقابلوں میں مجموعی طور پر 40 گول کئے، جو ان کی شاندار فارم اور مستقل کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔

اس وقت رونالڈ سعودی عرب کے معروف کلب النصر کی جانب سے کھیل رہے ہیں، کلب سے ان کا معاہدہ 2027ء کے وسط تک ہے۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا کہ مزید کھیلنا بہت مشکل ہے لیکن میں مزید کھلینے کیلئے تیار ہوں، انشاء اللہ اگر انجری نہ ہوئی تو ایک ہزار گول کروں گا۔