انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جو روٹ نے سابق آسٹریلوی کپتان جو روٹ کا ریکارڈ برابر کردیا۔
سڈنی میں کھلیے جارہے ایشیز سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں جو روٹ نے 160 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو آسٹریلیا میں ان کی دوسری سنچری ہے۔
انہوں نے آسٹریلیا میں اپنی پہلی سنچری بھی اسی سیریز کے دوران دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنائی تھی۔
یہ جو روٹ کے کیریئر کی 41ویں ٹیسٹ سنچری ہے جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے والوں کی فہرست میں پونٹنگ کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
جو روٹ کو ٹیسٹ کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 63 رنز درکار ہیں اور انہیں آل ٹائم ٹاپ اسکورر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید 1985 رنز درکار ہیں۔
واضح رہے کہ جو روٹ کا ابھی مستقبل قریب میں ریٹائرمنٹ کا کوئی اراداہ نہیں ہے، وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے بعد اپنے کیریئر سے متعلق فیصلہ کرنے کا سوچیں گے۔
