بگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ نے انجری کا شکار ہونے والے پاکستانی اسٹار شاہین آفریدی کا متبادل تلاش کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان بگ بیش لیگ کھلیں گے۔
برسبین ہیٹ نے ری پلیسمنٹ پلیئر کے طورپر زمان خان سے معاہدہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان خان سفری دستاویزات مکمل ہونے پر سڈنی کی اڑان بھریں گے۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی کو انجری کے بعد پی سی بی نے فوراً وطن واپس بلا لیا تھا جہاں وہ پی سی بی کے میڈیکل پینل کی زیرنگرانی ری ہیب مکمل کریں گے۔
